↧
ایمزون کو ٹرمپ کی وجہ سے 53 ارب ڈالر کا نقصان
اس حوالے سے ایمزون کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ایمزون کو اس لیے نشانہ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس معروف امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے مالک بھی ہیں اور یہ اخبار اکثر صدر ٹرمپ پر تنقید کرتا ہے۔ یہ ایسے وقت پر ہوا ہے کہ جب کیمبرج انالیٹیکا اور فیس بک ڈیٹا چوری اسکینڈل کے باعث ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص دباؤ کا شکار ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ فیس بک کے خلاف کارروائی چاہتی ہے لیکن صدر ٹرمپ کے نشانے پر اس وقت صرف ایمزون ہے۔
↧