↧
کیا افغانستان میں امن و امان پاکستانی تعاون کے بغیر ممکن ہے؟
افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو کابل میں سرکاری دورے کے رسمی دعوت نامے کا گزشتہ ہفتے اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم اسلام آباد حکومت ابھی تک یہ دعوت قبول کرنے پرغور کر رہی ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے تجزیہ نگار افغان صدر اشرف غنی کے اس دعوت نامے کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ پاکستانی دارالحکومت میں موجود سینئر صحافی حامد میر نے بھی ڈی ڈبلیو اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر غنی کی وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو کابل کی دعوت خوش آئند ہے کیونکہ ایک طویل عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔
↧