ترکی کی وزارتِ موصلات، خبررسانی اورجہاز رانی نے پاکستان سے اپنے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرنے کے لیے ایشیا اور یورپ کو ملانے والے پلوں کو 23 مارچ 2018 کے دن یوم پاکستان کے پر مسرت موقع پر پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حکومتِ ترکی نے پاکستان اور پاکستانی باشندوں سے اپنی گہری محبت کے اظہار کے لیے یہ طریقہ کار اپنایا ہے ۔ اس سے قبل کبھی بھی ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع کسی بھی پل پر کسی غیر ملکی پرچم کو جگہ نہیں دی ہے۔ اس طرح پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کو یہ اعزاز بخشا گیا ہے جو ترکوں کی پاکستان سے محبت کی بھی عکاسی کرتا ہے ۔