↧
مشرف کو انٹر پول کے ذریعے وطن واپس لایا جائے
8 مارچ کو ہونے والی گذشتہ سماعت پر 8 عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملزم کی واپسی پر سیکیورٹی کے لیے حکومت کو 7 دن میں درخواست دے دیں۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے تحریری فیصلے جاری ہونے سے پہلے ہی 13 مارچ کو پرویز مشرف کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت دفاع کو درخواست بھجوا دی تھی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پرویز مشرف کے لیے پاکستان آنا محفوظ نہیں، انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
↧