روس نے آواز کی رفتار سے 10 گنا تیز ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ہائپر سونک کنزہل میزائل 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کا تجربہ روس کے جنوب مغربی علاقے میں کیا گیا، ہائپر سونک میزائل کو MiG-31 جیٹ کے ذریعے کامیابی سے ہدف پر داغا گیا۔