Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4738

شام میں باغیوں نے روس کی پیشکش مسترد کر دی

$
0
0

باغیوں نے روس کی جانب سے پیش کی جانے والی محفوظ راستہ دینے کی تجویز مسترد کر دی جب کہ مشرقی شہر غوطہ میں فضائی بمباری کے دوران مزید 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک باغی رہنما حمزہ برقدر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ روس کی طرف سے پیش کردہ اس منصوبے پر مذاکرات نہیں کیے جائیں گے جس کے تحت شورش زدہ علاقے غوطہ سے باغیوں کے محفوظ انخلا کی تجویز دی گئی ہے۔ حمزہ کے مطابق مشرقی غوطہ کے تمام گروہ اپنی سرزمین کے تحفظ کی خاطر متحد ہیں۔ جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق کے نزدیک مشرقی غوطہ باغیوں کا آخری مضبوط گڑھ ہے اور وہ اس سے قبل بھی ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کو مسترد کرتے آئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ باغی اپنے خاندانوں اور ذاتی ہتھیاروں کے ہمراہ مشرقی غوطہ سے محفوظ راستے کے ذریعے سے نکل سکتے ہیں۔ روس کی مدد سے شامی فوج نے مشرقی غوطہ میں طوفانی حملوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
روسی تجویز میں یہ نہیں بتایا گیا کہ باغی جائیں تو جائیں کہاں تاہم لگتا یہی ہے کہ پہلے کی طرح اب روسی پیشکش کا مطلب یہ ہے کہ باغی شامی حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال کر ترکی کی سرحد کے نزدیک حزب اختلاف کے علاقوں میں چلے جائیں۔ غوطہ کیلیے اقوام متحدہ کی پہلی امداد بے سود ثابت ہوئی اقوام متحدہ نے پھر غوطہ میں امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے جب کہ شام کی صورت حال پر فرانس اور برطانیہ کی جانب سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔

 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4738

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>