↧
انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کر لیے جنہیں دشمن تباہ نہیں کر سکتا، صدر پیوٹن
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دعوی کیا ہے کہ روس نے ایسے جدید جوہری ہتھیار تیار کیے ہیں جنہیں کسی بھی دشمن ملک کی جانب سے راستے میں تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان ہتھیاروں میں نئے میزائل اور لیزر ہتھیار بھی شامل ہیں ۔ روسی صدر نے یہ بات گزشتہ روز عوام سے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہی تھی۔ ولادیمیر پوٹن کے مطابق جدید روسی ہتھیار عسکری ٹیکنالوجی کی ترقی میں بہت بڑا انقلاب ہے۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ یہ نئے میزائل امریکی قیادت میں نیٹو کے دفاعی میزائل کے نظام کو بے کار کر دیں گے۔
↧