بھارتی کانگریس نے ملکی تاریخ کی بڑی بینکنگ جعلسازی پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے مہنگا چوکیدار قرار دیا ہے۔ بھارتی کانگریس کے سینئررہنما کپل سیبال نے پنجاب نیشنل بینک میں 11 ہزار 300 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی تحقیقات اور وزارت خزانہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کانگریس کی اُترپردیش حکومت کے دوران ٹو جی معاملے میں مبینہ کرپشن پر روزانہ بیان دیتے تھے لیکن وہ اس گڑبڑ گھوٹالے پر خاموش ہیں۔ کانگریسی رہنما نے مودی کو دنیا کا سب سے مہنگا چوکیدار قرار دیا ہے، کیونکہ انہیں گھر اور جہاز بھی ملا ہوا ہے۔