Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

کورونا وائرس سے سیاحتی صنعت کو ماہانہ 47 ارب ڈالر کا نقصان

$
0
0

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے باعث سیاحتی صنعت کو ماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان ہو رہا ہے۔ ورلڈ ٹورزم ٹریول آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے عالمی سیاحتی صنعت شدید نقصان کی زد میں آگئی۔ دنیا بھر سے سیاحوں نے اپنی پروازوں، ہوٹل اور دیگر تفریحی بکنگ منسوخ کرا دی ہیں جس سے سیاحتی صنعت کو ماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان ہو رہا ہے۔ سال 2018 میں سیاحتی صنعت کا حجم 1700 ارب ڈالر تھا۔


رپورٹ کے مطابق ایئرلائنز کے ریونیو میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، سیاحتی صنعت پر انحصارکرنے والے 14 ملک بڑی طرح متاثرہوئے ہیں، ایشیائی ملکوں میں بڑے بڑے ہوٹل خالی پڑے ہیں، چین کے 85 فیصد، ہانگ کانگ 74 فیصد، سنگاپور 49 فیصد اورتھائی لینڈ میں 31 فیصد ہوٹل خالی ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 115 جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 90 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ اس متعلق سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کورونا وائرس نے دنیا کو ایک نا پسندیدہ صورتحال کا شکار کر دیا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>