Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر فیملی فیس کے کیا مقاصد ہیں؟

$
0
0

سعودی وزارت خزانہ میں آگہی کمیٹی کے سربراہ عبدالعزیز الفریح نے غیر ملکی کارکنان پر فیملی فیس مقرر کرنے اور اس فیس کو منسوخ نہ کرنے کے اسباب سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ اخبار 24 نیوز کے مطابق ’بوڈکاسٹ سقراط‘ نامی پروگرام میں سوال کیا گیا تھا کہ غیر ملکیوں پر فیملی فیس کیوں مقرر کی گئی ہے جبکہ فیملی کے ساتھ رہنے والے غیر ملکی اپنی بچت سعودی عرب میں ہی خرچ کر رہے تھے۔ فیملی فیس مقرر کیے جانے کے بعد تارکین نے اپنے اہل و عیال کو واپس بھیج دیا اور اب وہ اپنی بچت سعودی عرب میں خرچ کرنے کے بجائے اپنے وطن بھیجنے لگے ہیں اس سے حکومت کو کیا حاصل ہوا ہے ؟

عبدالعزیز الفریح نے کہا ’فیملی فیس کے حوالے سے آپ کے موقف کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں تاہم یہ بتانا ضروری ہے کہ فیملی فیس مخصوص حکمت عملی کے تحت مقرر کی گئی ہے۔ اس کا ایک مقصد تارکین کی سعودی عرب میں موجودگی کے مسئلے سے نمٹنا بھی ہے۔‘ ’ فیملی فیس کثیر المقاصد ہے۔ اس کا ایک مقصد مملکت میں ایسے تارکین وطن کی تعداد گھٹانا ہے جن کی موجودگی ملک کے لیے ضروری نہیں ہے۔ اس کا ایک مقصد سعودی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔‘ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے جولائی 2017 سے مملکت کے نجی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے اہل و عیال اور گھریلو کارکنان پر فیس مقرر کی تھی۔ 2020 میں یہ فیس بڑھ کر 400 ریال ماہانہ فی فیملی ممبر ہو گئی ہے۔

بشکریہ اردو نیوز
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>