↧
کیا چین سے پاکستانی شہریوں کو نہ نکالنا ملکی مفاد میں ہے؟
معاون خصوصی صحت نے کہا کہ ’کرونا وائرس پھیلنے کے فوری بعد چین نے حفاظتی کٹس تیار کیں۔ اس وقت چین ہی واحد ملک ہے جو اس بیماری کی تشخیص کر سکتا ہے۔ ہمیں عجلت میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔‘ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ’ہم چین کے سفیر، مرکزی اور صوبے کی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ جتنے لوگ ویڈیوز پر انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں میں اتنی ہی ویڈیوز ان لوگوں کی بھی دکھا سکتا ہوں جو یہ کہہ رہے ہیں کہ چینی حکومت نے ان کا خیال رکھا ہوا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہیں اور یہ تعریف پوری دنیا کر رہی ہے۔ جن چار پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ ان کے والدین نہیں چاہتے کہ ان کے بارے میں میڈیا سے بات کی جائے۔
↧