سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا جسے بحال کروا لیا گیا۔ چیٹ ایپ ’ڈسکورڈ‘ کا ایک گروپ جو اپنے آپ کو ’چَکلنگ اسکواڈ‘ کہتا ہے، نے دعویٰ کیا تھا کہ جیک کا اکاؤنٹ اسی نے ہیک کیا ہے۔ ہیکر گروپ نے جیک ڈورسی کے اکاؤنٹس سے نامناسب ٹوئٹس شیئر کئے۔ بعد ازاں ٹوئٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے اکاؤنٹ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یہ بھی بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہیکروں نے کس طرح جیک ڈورسی کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی۔ ٹوئٹر ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جس کی تفتیش جاری ہے جبکہ ادارے کی جانب سے قابلِ اعتراض ٹوئٹس ڈیلیٹ کر دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جیک ڈورسی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو 42 لاکھ سے زائد صارفین فالو کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود 4 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کو فالو کرتے ہیں۔