امریکا نے روس اور چین کے ساتھ مذاکرات میں اتفاق کیا ہے کہ افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کو نکال لیا جائے۔ افغانستان کیلئے امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے ماسکو میں روسی اورچینی مندوبین سے ملاقات کی ۔ مشترکہ بیان میں تینوں ممالک نے کئی اہم نکات پر اتفاق کیا اور امن عمل کیلئے فورسز کے انخلاء پر آمادگی ظاہر کی۔ طالبان نے بھی عز م ظاہر کیا ہے کہ وہ القاعدہ سے تعلق توڑ لیں گے اور داعش کے خلا ف لڑیں گے۔ اپنے زیر کنٹرول علاقے کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ قبل ازیں امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ یہ جنگ ’بہت طویل ہوگئی‘ ہے۔