Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

روس یورپ میں امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، جرمن آرمی چیف

$
0
0

وفاقی جرمن فوج کے سربراہ جنرل ایبرہارڈ سورن نے تنبیہ کی ہے کہ روس یورپ میں امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ جنرل سورن نے کریمیا اور یوکرائن کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ کئی زمینی حقائق ان کے اس موقف کی تصدیق کرتے ہیں۔ وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سے ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق جرمنی کی فیڈرل آرمی کے چیف آف سٹاف نے یہ باتیں اپنے ایک ایسے انٹرویو میں کہیں، جس کی تفصیلات ایک بڑے جرمن میڈیا گروپ کے اخبارات اور جرائد میں شائع ہوئیں۔ 

جنرل ایبرہارڈ سورن نے کہا کہ اگر ماسکو کی طرف سے یوکرائن کے جزیرہ نما کریمیا کے زبردستی روس کے ریاستی علاقے میں شامل کیے جانے کو دیکھا جائے، اس کے علاوہ یوکرائن کا جنگی تنازعہ اور وہاں علیحدگی پسندی کی مسلح تحریک، برطانیہ میں ایک سابق روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکرپل کو زہر دیا جانا اور روس کا امریکا کے ساتھ جوہری میزائلوں سے متعلق دوطرفہ معاہدے آئی این ایف کو معطل کر دینا، یہ سب ایسی مثالیں ہیں، جو ثابت کر دیتی ہیں کہ روس ’یورپ میں امن کے لیے ایک بڑا خطرہ‘ ہے۔

جنرل سورن نے ’جرنلسٹ نیٹ ورک جرمنی‘ نامی میڈیا گروپ کو بتایا، ’’اگر ان تمام حقائق کر یکجا کر کے دیکھا جائے، تو ان کی اپنی ہی ایک مخصوص معنویت ہے۔‘‘ فیڈرل جرمن آرمی کے سربراہ نے مزید کہا، ’’جہاں تک روسی امریکی آئی این ایف معاہدے کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں ماسکو اور واشنگٹن کے مابین تخفیف اسلحہ کے بارے میں نئے مذاکرات کی ضرورت ہے۔‘‘ ایبرہارڈ سورن کے الفاظ میں، ’’اگر آئی این ایف معاہدہ سرے سے ہی ناپید ہو جاتا ہے، تو میرے رائے میں یہ بات باعث تشویش ہو گی کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے متعلق مستقبل کی صورت حال کیسی ہو گی؟ تب ایک نیا بین الاقوامی مانیٹرنگ نظام بھی ناگزیر ہو جائے گا۔‘‘ 

انسپکٹر جنرل سورن کے مطابق ایسے کسی ممکنہ کنٹرول سسٹم کے لیے یہ بھی لازمی ہو گا کہ اس نئے نظام میں تمام بڑی طاقتوں کو شامل کیا جائے، یعنی روس، امریکا اور چین کو بھی۔‘‘ جنرل سورن نے کہا کہ خطرناک ہتھیاروں کی دوڑ کے تدارک کے لیے ایک ایسا نیا بین الاقوامی نظام جرمنی سمیت پورے یورپ کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہو گا۔ 

بشکریہ ڈی ڈبلیو اردو


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>