Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

نوٹرڈیم : آٹھ سو سال پرانا گرجا جل گیا

$
0
0

پیرس میں واقع تاریخی گرجا گھر نوٹرڈیم میں اچانک بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس سے اس قدیم عمارت اور سیاحت کے ایک اہم مرکز کو شدید نقصان پہنچا۔ فائرفائٹرز نے کہا ہے کہ آتش زدگی سے 800 سو سال پرانے گرجا گھر کی چھت اور ایک مینار گر گیا تاہم اس کے پتھروں سے بنے ڈھانچے کو تباہ ہونے سے بچا لیا گیا۔

عمارت پر مرمت اور بحالی کا کام جاری تھا جس کے باعث چھت کا بیشتر حصہ ایسے ڈھانچوں سے بھرا ہوا تھا جو مرمت کے دوران عمارت کو سہارا دینے کے غرض سے لگائے گئے تھے۔ تفتیش میں ان ڈھانچوں کے پہلو کو بھی دیکھا جارہا کہ اگر یہ آگ لگنے کا سبب بنے۔

آگ لگنے کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بج کر 43 منٹ پر 15 اپریل کو پیش آیا، تصاویر ہمیں یہ واضح کرتی ہیں کہ عمارت کی مخروطی چوٹی آگ کے لپیٹ میں آکر تباہ ہو گئی تھی جس سے کچھ دیر قبل ہی سیاحوں کے لیے گرجا گھر میں داخلہ بند کر دیا تھا۔ آگ بہت تیزی سے لکڑی سے بنی چھت تک پہنچ گئی اور اسی دوران لوگ ان مناظر کو دیکھنے کے لیے جمع ہوتے رہے۔

تقریباً 500 آگ بجھانے والے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا مگر وہ گرجا گھر کے مخروطی مینار یا ’سپائر'کو نہ بچا پائے۔ اس سپائر کو 19ویں صدی میں تبدیل کیا گیا تھا جب عمارت پر مرمت کا کام کیا گیا تھا۔ سپائر مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے سے کچھ پہلے گر کر تباہ ہو گیا۔ 13ویں صدی میں ہونے والے کام کی بدولت عمارت کی چھت لکڑی کی لاتعداد کڑیوں سے لیس تھی۔








Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>