Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

برطانیہ اور فرانس کے درمیان سو سالہ جنگ

$
0
0

برطانیہ اور فرانس کے درمیان 1337ء سے 1453ء تک جاری رہنے والی ایک جنگ کو ’’سو سالہ جنگ‘‘ کہا جاتا ہے حالانکہ یہ 116 سال جاری رہی تھی۔ جنگ کا سب سے بڑا سبب یہ تھا کہ فرانس کے بادشاہ چارلس چہارم کا 1328ء میں انتقال ہو گیا اور اس کی وفات کے بعد فوری طور پر کوئی مرد وارث موجود نہیں تھا۔ اس کا کوئی بیٹا تھا نہ بھائی جو تخت سنبھال سکتا۔ اس حقیقت کے پیش نظر برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ سوم نے ارادہ کیا کہ وہ فرانس کا بادشاہ بن جائے۔ ایڈورڈ سوم کا فیصلہ فرانس کے عوام کے لئے قابل قبول نہیں تھا کیونکہ وہ ایک غیرملکی بادشاہ نہیں چاہتے تھے۔ دوسری طرف فرانس کے فلپ ششم نے کہا کہ اسے ہر صورت بادشاہ بننا چاہیے ۔ 

قانون کے مطابق عورت حکومت نہیں کر سکتی تھی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انگریزوں نے فرانسیسیوں کے خلاف بعض نفرت انگیز محاورے بنائے وہ بھی اس جنگ کا پیش خیمہ بنے۔ یہ محاورے آج بھی استعمال کئے جاتے ہیں ۔ اسی طرح فرانسیسیوں میں بھی انگریزوں کے خلاف غصہ موجود ہے۔ فرانس میں انگریزی زبان میں گفتگو کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ یہی وہ بنیادی اختلافات تھے جو دونوں ملکوں کے درمیان اس قدر شدت اختیار کر گئے کہ وہ جنگ پر آمادہ ہو گئے۔ جنگ کے آغاز میں فرانس زیادہ مضبوط تھا۔ آبادی ایک کروڑ 70 لاکھ تھی جبکہ برطانیہ کی آبادی صرف چالیس لاکھ تھی۔ آخر کار ایڈورڈ سوم کو نہ چاہتے ہوئے بھی فلپ ششم کو فرانس کا بادشاہ تسلیم کرنا پڑا۔ لیکن اس نے ان علاقوں پر قبضہ کرنے کا حق محفوظ رکھا جن پر زبردستی قبضہ کیا گیا تھا۔ 

دراصل میں فرانس اور برطانیہ کی بادشاہتوں کے درمیان اختلافات گیارہویں صدی سے ہی شروع ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں 1066 ء میں نارمن نے برطانیہ کو فتح کر لیا تھا۔ اس کے نتیجے میں برطانیہ کے تخت پر’ ’اشرافیہ‘‘ نے قبضہ کر لیا جس کی پہلے سے ہی فرانس میں زمینیں تھیں۔ اس پر فرانس کے بادشاہ کو یہ فکر دامن گیر ہو گئی کہ یہ اشرافیہ کہیں فرانسیسی بادشاہت کے لئے خطرہ نہ بن جائیں۔ مفادات کے اس ٹکرائو نے فرانس اور برطانیہ کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دی ۔ طویل مدت تک یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے علاقوں پر قبضہ کرتے رہے ۔ کوئی نہ کوئی علاقہ ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی بنیاد بنتا رہا۔ 

فرانس سکاٹ لینڈ کا اتحادی تھا کیونکہ انگریز بادشاہو ں نے کچھ عرصے کے لئے سکاٹ لینڈ کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کی تھی ۔ 1295 ء میں فرانس اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ برطانیہ کی فرانس کے تخت کے حصول کے لئے کوششیں جاری رہیں اور جنگیں ہوتی رہیں۔ فرانس کے عوام میں جون آف آرک نے انقلابی جذبہ پیدا کیا۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ فرانس کی فتح کی اصل بنیاد جون آف آرک نے رکھی۔ اس نے فرانس کے کئی مفتوحہ علاقے انگریزوں کے قبضے سے آزاد کرائے۔ 1429ء سے 1453ء تک کا عرصہ فرانس کے لئے بڑا شاندار رہا۔ جون آف آرک کو انگریزوں نے گرفتار کر کے زندہ جلا دیا تھا۔ آخری فتح فرانس کی ہوئی۔ یہ سو سالہ جنگ اقتدار اور دوسروں پر غلبہ پانے انسانی حرص کی نشاندہی کرتی ہے… انسانی تاریخ حرص کے حوالے سے رونما ہونے والے بے شمار خونیں واقعات سے بھری پڑی ہے ۔ 

طیب رضا عابدی


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>