↧
امریکا اور طالبان مذاکرات کو آگے بڑھانے میں پاکستان کا پس پردہ اہم کردار
پاکستان کے ذرائع کہتے ہیں کہ اس مذاکرات کے لیے ان کے ملک کی حمایت کے پیچھے مقصد امریکی امداد نہیں بلکہ علاقائی اقتصادی صورتحال پر بڑھتے ہوئے خدشات ہیں جو افغانستان سے امریکی واپسی سے یکدم ختم ہو سکتے ہیں۔ یہ تحفظات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اچانک فیصلے کو مزید تقویت دیتے ہیں جو انہوں نے دسمبر میں پینٹاگون کے اعتراضات کے باوجود لیا تھا اور شام سے مکمل طور پر امریکی فوجی انخلاف کا کہا تھا۔ اگرچہ اس وقت افغانستان میں 14 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں لیکن ان کی موجودگی افغانستان کے لیے امریکی امداد کو مسلسل گراوٹ کو یقینی بنا رہی ہے۔
↧