↧
بریگزٹ ڈیل پر برطانوی حکومت کو پارلیمنٹ میں تاریخی شکست
حزب مخالف کی لیبر پارٹی کے قائد، جیری کوربن نے کہا ہے کہ مے کی کنزرویٹو پارٹی کی حکمرانی کو ملنے والی یہ ایک ’’تباہ کُن شکست ہے‘‘، اور مطالبہ کیا کہ بدھ کے روز اعتماد کا ووٹ لیا جائے، جس کو اُنھوں نے ’’اُن (مے) کی حکومت کی کھلی نالائقی‘‘ قرار دیا۔ اسی قسم کے نتائج کی ہی توقع کی جا رہی تھی۔ لیکن، اب یہ واضح نہیں آیا بریگڑٹ کا کیا بنے گا۔ ووٹ سے پہلے، مے نے پارلیمان کے ارکان کو متنبہ کیا تھا کہ یورپی یونین کوئی ’’متبادل ڈیل ‘‘پیش نہیں کرے گا۔ مے نے کہا کہ ’’اس وقت ہم سب پر ایک بڑی ذمہ داری ہے، چونکہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جس پر ہمارے ملک کی کئی نسلوں کے مستقبل کا دارومدار ہے‘‘۔
↧