Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

شام کے بعد افغانستان سے بھی آدھی امریکی فوج واپس بلانے کا فیصلہ

$
0
0

شام کے بعد افغانستان سے بھی آدھی فوج واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا اور امریکی فوجوں کے دو ممالک سے انخلا کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع جم میٹس عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ، ادھر نیٹو نے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام سے امریکی فوج کے انخلاکے باوجود داعش کیخلاف اتحادی ممالک کے تعاون سے کاروائی جا ری رکھے گا۔ روسی صدر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی ʼغیر قانونی ، امن کے حصول میں رکاوٹ تھی، امریکہ وہاں اقوام متحدہ کی حمایت کے بغیر موجود ہے، نہ ہی اُنھیں حکومت شام نے دعوت دی ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ وہ داعش کو شکست کے معاملے پر ٹرمپ سے اتفاق کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ درست کہہ رہے ہیں، میں (اس بارے میں) اُن سے اتفاق کرتا ہوں، روئٹرز کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں منصوبہ بندی کیلئے زبانی احکامات دے دیے گئے ہیں۔

ادھر افغان قومی سلامتی کے ترجمان کے مطابق امریکی فوجیوں کے نکلنے سے افغان فوج کے حوصلے پر اثر نہیں پڑے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر کوئی بات نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان میں اپنی پالیسی میں واضح تبدیلی لاتے ہوئے اپنے فوجیوں کی تعداد میں قابل ذکر کمی کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے افغان پالیسی میں واضح تبدیلی کا فیصلہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے کہ جب 17 برس میں پہلی بار اس نے افغان طالبان سے براہ راست بات چیت کی ہے جس کے بارے میں افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس میں امریکی فوج کے انخلا پر بات ہوئی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے محکمۂ دفاع کو حکم دیا ہے کہ وہ افغانستان سے آئندہ مہینوں میں تقریباً سات ہزار کے قریب فوجیوں کو نکال لیں۔ تاہم روئٹرز کے مطابق افغانستان میں اس وقت موجود 14 ہزار امریکی فوجیوں میں سے پانچ ہزار کو واپس بلایا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان 17 سالہ افغان جنگ کی پالیسی میں اچانک تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان پہلی بار براہ راست مذاکرات ہو رہے ہیں تاکہ تنازعے کا پرامن حل نکالا جا سکے۔روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں منصوبہ بندی کے لیے زبانی احکامات دے دیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کتنی مدت میں فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی اس حوالے سے ٹائم لائن پر غور کیا جا رہا ہے لیکن یہ عمل ہفتوں یا مہینوں میں مکمل ہو سکتا ہے۔

روئٹرز کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ افغانستان میں باقی بچ جانے والے امریکی فوجی کس طرح سے اس وقت جاری مختلف مشنز کو جاری رکھ پائیں گے جس میں افغان فوج کی تربیت، زمینی کارروائی میں معاونت اور طالبان سمیت دیگر شدت پسند گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیاں شامل ہیں۔ امریکی صدر افغانستان میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کے زیادہ حامی نہیں رہے تاہم اقتدار میں آنے کے بعد انھوں نے غیر متوقع فیصلہ کرتے ہوئے افغانستان میں تین ہزار اضافی فوجی بھیجے کے اعلان کیا تھا۔ تاہم روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ نجی طور پر افغانستان میں امریکی فوجی کی موجودگی پر شکوہ کرتے ہیں اور حال ہی میں انھوں نے اپنے ایک اتحادی سے کہا تھا کہ’ ہم وہاں اتنے برسوں سے ہیں، ہم کر کیا رہے ہیں۔‘

امریکہ میں 2001 میں نائن الیون کے شدت پسند حملوں کے بعد اس نے اپنی فوج افغانستان میں اتاری تھی تاکہ القاعدہ اور اس کے سربراہ اسامہ بن دلان کے خلاف کارروائیاں کی جا سکیں اور افغانستان کو پرامن ملک بنایا جا سکے تاکہ مستقبل میں یہاں سے مغربی اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی نہ کی جا سکے۔17 برس تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں 24 سو امریکی فوجی مارے جانے کے باوجود امریکہ کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی اور حالیہ برسوں میں افغان طالبان کے زیر قبضہ علاقے میں قابل ذکر تک اضافہ ہوا ہے اور کئی محاذوں پر افغان فوج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر افغانستان اور شام سے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع جم میٹس عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع جم میٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نقطہ نظر سے اختلاف کو وجہ قرار دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جم میٹس وائٹ ہاؤس گئے اور امریکی صدر کو شام میں فوجیں رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

بشکریہ وائس آف امریکہ
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>