Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

امریکی عدلیہ ٹرمپ کے خلاف صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہو گئی

$
0
0

امریکی عدلیہ آزادی صحافت کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے سی این این کے رپورٹر کا وائٹ ہاؤس کا پاس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بریفنگ کے دوران بحث کرنے پر رپورٹر جم اکوسٹا کا پاس منسوخ کر دیا تھا۔ امریکا میں جج ٹموتھی کیلی کی جم اکوسٹا کے حق میں سامنے آنے والی رولنگ صدر ٹرمپ کے خلاف سی این این کی ایک ابتدائی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

سی این این نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ جم اکوسٹا کا پریس پاس معطل کر کے امریکی آئین کے تحت سی این این اور جم اکوسٹا کو حاصل حقوق پامال کیے گئے ہیں۔ درخواست پر فیصلہ آنا ابھی باقی ہے لیکن جج نے عبوری فیصلہ دیتے ہوئے وائٹ ہاوس کو حکم دیا ہے کہ وہ جم اکوسٹا کا پریس پاس بحال کر دے۔ کچھ روز پہلے امریکی صدر ٹرمپ اپنی پریس بریفنگ کے دوران جم اکوسٹا پر برس پڑے تھے، جس کے بعد صحافی کا پاس معطل کر دیا گیا تھا۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles