خطرناک آگ سے عام افراد کے ہزاروں گھر متاثر ہوئے ہیں اور متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ ریاستی انتظامیہ نے گھروں میں موجود افراد کو جلد سے جلد نقل مکانی کی بھی ہدایات کر دی ہیں۔ جنگلات میں لگی آگ نے لاس اینجلس کاؤنٹی کے نواحی علاقوں کا بھی رخ کر لیا ہے جس سے ہولی وڈ کے کئی اسٹارز کے گھروں تک آگ پہنچ گئی۔