↧
ادلب پر حملہ مؤخر کر دیا گیا
شامی تنازعے میں روس اور ترکی بظاہر اختلاف رکھتے ہیں حالانکہ عالمی سطح پر وہ کئی امور میں متفق ہیں۔ ترک حکومت روس کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتی ہے۔ شامی صوبہ ادلب میں جمع باغیوں کے خلاف فیصلہ کُن عسکری کارروائی سے قبل روس اور ترکی کے مابین اختلافات پائے جاتے ہیں اور اسی باعث شامی فوج کے عسکری آپریشن کو بظاہر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ایک ترک سفارتکار نے نام مخفی رکھتے ہوئے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ یقینی ہو گا لیکن سردست کسی فوری حملے کا امکان موجود نہیں ہے۔
↧