↧
ترکی کا روس سے جدید ایئر ڈیفنس خریدنے پر نیٹو ممالک پریشان
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کا تیار کردہ ایس 400 ایس ڈیفنس سسٹم زمین سے فضا میں تحفظ فراہم کرتا ہے اور نیٹو ممالک ایسے اپنے جنگی جہازوں کے لیے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ ماسکو سے ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے پر خطے میں انقرہ کی فضائی نگرانی کی صلاحیت خطے میں بڑھ جائے گی۔ دوسری جانب واشنگٹن نے انقرہ کو روس سے ایس 400 ایس لینے پر خبردار کیا کہ ایسے کسی بھی اقدام کی صورت میں امریکا اور ترکی کے مابین عسکری صنعت کے تعاون پر برے اثرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
↧