Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

افغانستان میں رواں برس دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

$
0
0

افغانستان میں مسلح تنازعات کے سبب رواں برس دو لاکھ سے زائد افغان شہری بے گھر ہوئے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے کوارڈینیشن دفتر برائے انسانی معاملات (UNOCHA) نے کہی ہے۔ اقوام متحدہ کے کوارڈینیشن دفتر برائے انسانی معاملات UNOCHA کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رواں برس یکم جنوری سے دو ستمبر تک کُل دو لاکھ چھ ہزار افغان شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ یہ تعداد ایک ماہ قبل سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مقابلے میں چوالیس ہزار زائد ہے۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی تعداد میں وہ تیس ہزار افغان شہری بھی شامل ہیں جو صوبہ غزنی میں اگست کے وسط میں ہونے والی لڑائی کی وجہ سے عارضی طور پر بے گھر ہوئے تھے۔ 

افغانستان میں جاری تنازعات کے سبب گزشتہ برس 445,000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے تھے۔ افغان سکیورٹی فورسز ملک بھر میں افغان طالبان کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں جبکہ ملک کے مشرقی حصے میں انہیں دہشت گرد گروپ داعش کی کارروائیوں کا بھی سامنا ہے۔ افغان فوج کی طرف سے رواں برس جولائی میں بتایا گیا تھا کہ ملک کا کم از کم 13.8 فیصد یا قریب 400 اضلاع پر مشتمل علاقہ مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں ہے۔ جبکہ افغانستان کا 30 فیصد علاقہ ایسا ہے جہاں طالبان اور ملکی سکیورٹی فورسز کے درمیان کشمکش جاری ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق طالبان کے زیر کنٹرول علاقہ ان اعداد وشمار سے کہیں زیادہ ہے۔

ا ب ا / ع س (ڈی پی اے، اے ایف پی)

بشکریہ DW اردو

 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>