Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھال لیا

$
0
0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد منصب سنبھال لیا ہے۔  حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔ بعد ازاں تینوں مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنرپیش کیا، انہوں نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا اور وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، انہوں نے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا۔ جس کے بعد عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے وزیراعظم آفس پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس موقع پروزیراعظم عمران خان کوحکومتی امور پربریفنگ دی گئی۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles