Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

مارک زکر برگ کا ستارہ گردش میں، چند منٹوں میں 16 ارب ڈالرز نقصان کا سامنا

$
0
0

فیس بک کی سہ ماہی رپورٹ میں صارفین کی تعداد میں کمی اور آمدنی تخمینے سے کم رہنا اس کمپنی کے لیے 148 ارب ڈالرز کے نقصان کا باعث بنا۔ تاہم اس کا سب سے زیادہ نقصان فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے اثاثوں کو اٹھانا پڑا جو رپورٹ سامنے آنے کے چند منٹ بعد ہی 16.8 ارب ڈالرز (21 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) سے محروم ہو گئے۔ فیس بک کے حصص میں بدھ سے جمعرات تک 24 فیصد کے قریب کمی دیکھنے میں آئی اور اس کی وجہ سے مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 3 درجے نیچے جا گرے۔

بلومبرگ کی ارب پتی افراد کی فہرست میں چند دن پہلے تک مارک زکربرگ 86.5 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک تھے مگر 2 دن کے اندر یہ اثاثے 70 ارب ڈالرز سے بھی نیچے جا گرے اور دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کا اعزاز ان سے چھن گیا اور وہ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی کمپنی کو صرف ایک دن میں 100 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم کمپنی کے لیے مالی نقصان اتنا اہمیت نہیں رکھتا جتنا صارفین کی کمی اسے متاثر کر سکتی ہے۔ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران فیس بک کو یورپ میں 10 لاکھ ماہانہ جبکہ 30 لاکھ روزانہ صارفین سے ہاتھ دھونا پڑے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ فیس بک کے حوالے سے تنازعات کی بڑھتی فہرست نے دنیا بھر میں صارفین کو اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے حوالے سے سوچ پر نظرثانی پر مجبور کیا ہے۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>