Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

انسانی آبادی کے حقائق : 2050ء تک افریقہ کی آبادی دگنی ہو جائے گی

$
0
0

2017ء کے وسط تک انسانی آبادی 7.6 ارب تھی اور 2050ء تک یہ 10 ارب سے تھوڑی سی ہی کم ہو گی۔ پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جبکہ رقبے کے اعتبار سے اس کا نمبر 33 واں ہے۔ 2024ء تک چین کی بجائے انڈیا دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔ چین کی آبادی 1.4 ارب ہے جبکہ انڈیا کی 1.3 ارب۔ ان دونوں کی آبادی دنیا کی آبادی کا تقریباً 37 فیصد ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے نائیجیریا کی آبادی بڑھ رہی ہے۔ یہ دنیا کا ساتواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے لیکن 2050 تک اس کی پوزیشن تیسری ہو گی اور یہ ریاست ہائے متحدہ امریکا سے بھی آگے نکل جائے گا۔

دنیا کی آبادی کی آدھی نمو نو ممالک میں ہو گی۔ 2050ء تک انڈیا، نائیجیریا، کانگو، پاکستان، ایتھوپیا، تنزانیہ، ریاست ہائے متحدہ امریکا، یوگینڈا اور انڈونیشیا میں آبادی کی نمو سب سے زیادہ ہو گی۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ 2050ء تک افریقہ کی آبادی دگنی ہو جائے گی۔ یورپ کی آبادی کم ہو جائے گی۔ جب فی عورت شرح پیدائش 2.1 سے کم ہو جائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اب اتنے بچے پیدا نہیں ہو رہے کہ وہ والدین کی جگہ لے سکیں، بلکہ ان کی تعداد کم ہے۔ یورپ میں ایسا پہلے ہی سے ہو رہا ہے۔

دنیا میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 1950ء میں یہ کم تھے اور جوان زیادہ تھے۔ اب جوان کم ہیں۔ آئندہ اور کم ہوں گے۔ دنیا میں اوسط عمر بڑھ گئی ہے۔ دنیا میں 2000 سے 2015ء تک اوسط عمر میں چار سال کا اضافہ ہوا اور یہ 67 سے 71 برس ہو گئی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 2045 سے 2050ء تک یہ 77 سال تک ہو جائے گی۔ افریقہ کی تقریباً 60 فیصد آبادی کی عمر 25 سال سے کم ہے اور صرف پانچ فیصد 60 یا اس سے زیادہ برس کے ہیں۔ پاکستان میں 64 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ 

(ترجمہ: ر۔ع)


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>