Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

ترک زبان : ترکی اور اردو زبان میں کم از کم 9 ہزار الفاظ مشترک ہیں

$
0
0

ترک زبان کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ سات سے آٹھ کروڑ افراد کی مادری زبان ہے جن کی اکثریت ترکی میں رہتی ہے۔ اس کے علاوہ قبرص، یونان، وسطی و مغربی یورپ میں رہائش پذیر تارکین وطن کی بڑی تعداد بھی ترک زبان بولتی ہے۔ یہ زبان وسط ایشیا کے متعدد ممالک میں بولی جاتی ہے۔ جس کی وجہ عہد وسطیٰ میں ترک اثرات کا پھیلنا ہے۔ موجودہ منگولیا میں ایک بادشاہ کی یاد میں پتھروں پر لکھائی ملی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ قدیم ترکی زبان ہے۔ یہ پتھر ترک زبان کا قدیم ترین ثبوت ہیں۔ 

مغرب میں عثمانی ترک زبان کے اثرات عثمانی سلطنت کے پھیلاؤ کے ساتھ بڑھتے رہے۔ اس دور میں ترکی زبان کو عربی رسم الخط میں لکھا جاتا تھا۔ اسے عثمانی ترکی زبان بھی کہا جاتا ہے۔ سینکڑوں سال تک کا ادبی، ثقافتی اور تاریخی مواد اسی رسم الخط میں ترکی اور کچھ دیگر ممالک کے عجائب گھروں میں موجود ہے۔ اتاترک کی اصلاحات کے نتیجے میں عربی رسم الخط کا خاتمہ کر کے نئے لاطینی رسم الخط کو رائج کیا گیا۔

ترک اردو زبان بھی نہیں سمجھتے، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ترکی اور اردو زبان میں کم از کم 9 ہزار الفاظ مشترک ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کو ترکی میں کوئی بات کرنی ہو تو پورے پورے جملے کی جگہ آپ صرف اردو کے الفاظ بول کر بھی کام چلا سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ کو کسی دکان سے کوئی چیز خریدنی ہو، تو آپ How Much یا What is the price کہنے کے بجائے صرف اردو کا ایک لفظ بول دیجیے ’قیمت‘۔ دکاندار آپ کی بات فوراً سمجھ جائے گا اور آپ کو چیز کی قیمت بتا دے گا۔

محمد مشتاق


 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>