ترکی نے فلسطینی شہدا کے لیے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیر اعظم و حکومتی ترجمان بیکر بوزداع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کیے جانے کے دوران قتل و عام کردہ فلسطینیوں کے لیے تین روزہ سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد اعلانات کرنے والے بیکر بوزداع نے کہا کہ "فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہدا کے احترام میں ترکی میں تین روزہ سوگ منایا جائیگا۔ " بوزداع کا کہنا ہے کہ ترک قومی اسمبلی میں القدس کے حوالے سے ایک خصوصی نشست کا بھی اہتمام کیا جائیگا، جبکہ ترکی کے امریکہ اور اسرائیل میں سفیروں کو صلاح مشورے کے لیے انقرہ طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ ترکی اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرے گا۔