↧
کانگو میں ایک بار بار پھر مہلک ایبولا وائرس پھیل گیا
افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں ایک بار پھر انتہائی مہلک ایبولا وائرس کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں حکام نے کم ازکم سترہ انسانی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں شمال مغربی شہر بیکورو میں ہوئیں۔ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ملکی حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ وائرس، جو ماضی میں بھی بہت زیادہ شہری ہلاکتوں کی وجہ بنا تھا، اب تک ایک بار پھر قریب ڈیڑھ درجن انسانوں کی جان لے چکا ہے۔
↧