↧
ایران اور اسرائیل کا مسئلہ ہے کیا ؟
اسرائیل نے شام میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد سے دونوں طاقتور حریف ممالک کے درمیان جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کا پس منظر کیا ہے۔ ایران اور اسرائیل دشمن کیوں ہیں؟ سنہ 1979 کے ایرانی انقلاب جب سخت گیر مذہبی اقتدار میں آئے، کے بعد سے ایرانی رہنما اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایران اسرائیل کے ہونے کو مسترد کرتا ہے، اور اسے مسلمانوں کی زمین کا غیر قانونی قابض سمجھتا ہے۔ اسرائیل ایران کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور اس نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے چاہیے۔ اسرائیلی رہنما مشرق وسطی میں ایرانی موجودگی بڑھنے سے خوفزدہ ہیں۔
↧