↧
شامی بچوں کی ایک پوری نسل معذور
شام میں فضائی حملوں میں اندازہ ہے کہ ہزارہا بچے اپنے بازوؤں یا ٹانگوں سے محروم ہو چکے ہیں۔ یہ معصوم ایک ایسی جنگ کا شکار ہیں، جسے یہ سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ان میں سے ایک مشرقی حلب کی ماجدہ بھی ہے۔ ماجدہ العمر پانچ برس کی تھی، جب ایک بیرل بم نے اس کی دائیں ٹانگ کے پرخچے اڑا دیے تھے۔ اسے وہ دن اور وہ حملہ اب بھی یاد ہے، ’’ہم ایک چھوٹی سی گاڑی میں دس دیگر فراد کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ اچانک ایک جہاز نے ہم پر بم برسائے۔‘‘ ماجدہ کی عمر اب دس برس ہے۔ یہ کہانی سناتے ہوئے اس نے زمین پر دیکھنا شروع کر دیا، ’’پھر سب کچھ جل گیا، سب کچھ سیاہ رنگ کا ہو گیا۔‘‘
↧