Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

دولتِ مشترکہ کیا ہے ؟

$
0
0

دولت مشترکہ 53 ممالک پر مشتمل ایک تنظیم ہے۔ اس میں زیادہ تر وہی ممالک شامل ہیں جو ماضی میں سلطنت برطانیہ کی نوآبادی رہے۔ دولت مشترکہ کے معاملات کو ممبر ممالک کی مشاورت سے چلایا جاتا ہے۔ دولت مشترکہ کی بنیادیں اس وقت پڑیں جب بیسیوں صدی کے آغاز کے بعد برطانوی سامراج کا سورج غروب ہونے لگا اور نوآبادیاں آزاد ہونے لگیں۔ موجودہ دولت مشترکہ کی بنیاد 1949ء کی لندن ڈیکلئریشن ہے جس میں تمام ممبر ممالک کو مساوی اور آزاد تصور کیا گیا ہے۔

دولت مشترکہ کے ممالک کا رقبہ دنیا کی خشکی کا 20 فیصد ہے اور یہ ممالک چھ براعظموں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کی آبادی دنیا کی آبادی کا تقریباًایک تہائی ہے۔ لندن ڈیکلئریشن کے مطابق ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ کی سربراہ ہیں۔ 16 ممبر ممالک کوئین کو اپنی ملکہ تسلیم کرتے ہیں۔ تنظیم میں یہ عہدہ علامتی ہے۔ فیصلہ ساز ادارہ دولت مشترکہ کے ممبر ممالک کے سربراہان کی میٹنگ ہے۔ بھارت کے بعد آبادی کے لحاظ سے دولت مشترکہ کا سب سے بڑا ملک پاکستان ہے۔ دولت مشترکہ کی رکنیت رضاکارانہ ہے اور اسے کسی بھی وقت چھوڑا جا سکتا ہے۔ 30 جنوری 1972ء کو پاکستا ن نے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے اس کی رکنیت ترک کر دی تھی۔ دو اگست 1989ء کو پاکستان دوبارہ اس کا ممبر بنا۔

وردہ


 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>