Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

اسرائیلی حکومت کے غزہ میں فلسطینیوں کو گولی مارنے کے خفیہ احکامات

$
0
0

اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کو گولیاں مارنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فوج کو مشرقی غزہ میں جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین کو گولی مارنے کے خفیہ احکامات اعلیٰ سطح کی قیادت کی طرف سے دیے گئے ہیں۔ اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں دائر کردہ ایک کیس کا جواب داخل کرایا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے ایک گروپ کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوج یہ تسلیم کر چکی ہے کہ اسے غزہ کی پٹی میں جمع ہونے والے مظاہرین کو گولیاں مارنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر تعینات فوجیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ممنوع علاقے میں داخل ہونے والے فلسطینی مظاہرین کو خطرہ قرار دے کر انہیں گولیاں ماریں۔ تاہم یہ احکامات خفیہ ہیں۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی عدالت عظمیٰ میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ میں پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر پابندی عائد کرے اور پرامن شہریوں پر گولیاں چلانے کے احکامات کا نوٹس لے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>