Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

اسرائیلی وزیر اعظم نیتان یاہو کو اعلانِ جنگ کا اختیار دے دیا گیا

$
0
0

اسرائیل کی پارلیمنٹ کنسٹ نے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کو، وزیر دفاع کی منظوری حاصل کرنے کے بعد، اعلانِ جنگ کرنے کا اختیار دینے سے متعلق قانونی بل کی منظوری دے دی ہے۔ روزنامہ ہیرٹز کی خبر کے مطابق وزیر اعظم کو، ہنگامی حالات میں وزیر دفاع کے ساتھ مشورہ کر کے اعلانِ جنگ کا اختیار سونپنے والا مذکورہ قانونی بِل دوسری اور تیسری رائے شماری میں قبول ہو کر آئین کا درجہ اختیار کر گیا ہے۔ خبر میں بِل کے خلاف ووٹ استعمال کرنے والے اسمبلی ممبران کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مذکورہ آئین کی رُو سے نیتان یاہو کو اعلان جنگ کرنے کے لئے حکومت سے یا پھر کنسٹ کے سکیورٹی و سیاسی امور کے کمیشن سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کنسٹ کی رائے شماری سے قبل نیتان یاہو نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے ایران کے خفیہ جوہری اسلحے کی پیداوار کے پروگرام کے بارے میں دلائل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>