↧
فلسطینیوں کا روپ دھارے اسرائیلی ایجنٹس
مستعربین یا مستعروِم عبرانی زبان کا لفظ ہے جو عربی لفظ مستعرب سے لیا گیا ہے۔ یہ لفظ کسی ایسے شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے جو عرب زبان اور تہذیب سے اچھی طرح واقفیت رکھتا ہو۔ لیکن اسرائیلی تناظر میں مستعربین ایسے لوگوں کو کہتے ہیں جو خاص خوفناک مشن لے کر فلسطین کی صفوں میں جا گھستے ہیں اور انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ اسرائیل کے سب سے چالاک ایجنٹ ہیں۔ کہتے ہیں کہ اسرائیل نے مستعربین کا پہلا یونٹ 1942ء میں بنایا تھا۔ اسرائیلی ماہر اینٹوئن شالاٹ کے مطابق مستعربین اسرائیلی ایجنٹ ہوتے ہیں جو فلسطینیوں کی معلومات جمع کرتے ہیں اور فلسطینیوں کی سرگرمیوں اور احتجاج کو ناکام بناتے ہیں ان کی پشت پر اسرائیلی افواج کی حمایت موجود ہے۔
↧