↧
مغربی ممالک سے سفارت کاروں کی بے دخلیاں، پوٹن کے لیے ایک بحران
کونسٹانٹین ایگرٹ لکھتے ہیں کہ یہ معاملہ ابھی یہیں تک محدود نہیں رہے گا۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کہہ چکے ہیں کہ یورپی یونین کی رکن ریاستیں مزید اقدامات کر سکتی ہیں۔ یہاں پر شاید انہوں نے سلوواکیہ اور پرتگال کو مخاطب کیا ہے، جنہوں نے ابھی تک روس سفارت کاروں کو نکل جانے کے احکامات نہیں دیے ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کی تنظیم کے ماہرین اس زہر کا جائزہ لے رہے ہیں، جسے سیرگئی سکریپل اور ان کی بیٹی ژولیا پر حملے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اگر اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ یہ کیمیائی مادہ روس میں تیار کیا جاتا ہے تو مزید ممالک روس کے خلاف اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی دوسری جانب امریکی اتحادی جاپان بھی نتائج کے انتظار میں ہے۔
↧