Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

بیجنگ آنے والی شمالی کوریا کی اہم شخصیت کون ہے ؟

$
0
0

چین میں یہ قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں کہ غیر متوقع طور پر بیجنگ آنے والے شمالی کوریا کے اعلیٰ اہلکار کم جونگ ان ہیں۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ نے سب سے پہلے اطلاع دی تھی کہ سخت سکیورٹی انتظامات میں سفارتی ٹرین پر بیجنگ پہنچنے والی ہائی پروفائل شخصیت شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان ہیں۔
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ سرکاری شخصیت کی شناخت کے بارے میں نہیں جانتے لیکن صورت حال پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کا 2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہو سکتا ہے۔


ابھی تک شمالی کوریا اور چین کی جانب سے سرکاری طور پر ان قیاس آرائیوں پر موقف سامنے نہیں آیا لیکن اس طرح کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہو گا۔
گذشتہ ماہ ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی تھی جو انھوں نے قبول بھی کر لی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس ملاقات سے پہلے درکار پیچیدہ سفارتی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سے حکام در پردہ کام کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اور چینی رہنماؤں کی امریکی صدر سے ملاقات سے پہلے ملاقات متوقع ہے، کیونکہ چین شمالی کوریا کا سب سے بڑا اتحادی ہے۔

جاپانی ٹی وی نیپون کی ویڈیو فوٹیج میں ایک ٹرین کی نیلی بوگی کو دیکھا جا سکتا ہے جس پر پیلی لکیریں ہیں۔ چینل کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بوگی کا استعمال کم کے والد نے 2011 میں بیجنگ کے دورے کے دوران کیا تھا کیونکہ وہ ہوائی سفر سے خوفزدہ تھے۔ بیجنگ میں ریلوے سٹیشن کی جانب جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا تھا اور سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے. بیجنگ ریلوے سٹیشن کے باہر واقع ایک دکان کے مینیجر نے بتایا کہ انھوں نے ریلوے سٹیشن پر معمول سے ہٹ کر سرگرمیوں کو دیکھا۔ انھوں نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ’ ریلوے سٹیشن کے باہر سڑک پر پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات تھی اور سٹیشن کو اندر سے بند کیا گیا تھا۔ 

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سیاحوں کو بیجنگ کے مشہور تیان اینمن سکوائر سے دور رکھا ہے جو کہ گریٹ ہال میں اہم ملاقات کے وقت کیا جاتا ہے۔ امریکی اخبار بلوم برگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دورہ کرنے والے اعلیٰ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان ہی ہیں لیکن جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یونہاپ سے بات کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ بھی ہو سکتی ہیں جنھوں نے جنوبی کوریا میں منعقدہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔ جنوبی کوریا کے ایک اہلکار کے مطابق’ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی کہ کون بیجنگ کے دورے پر ہے لیکن ہم نے تمام امکانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے صورت حال پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4736

Trending Articles