↧
فیس بک نے پاکستانیوں کیلئے انتہائی کارآمد فیچر پیش کر دیا
اس فیچر کے تحت جب کسی کو خون کے عطیے کی ضرورت ہو تو وہ اپنی خصوصی پوسٹ کریں یا پھر فیس بک فائنڈ بلڈ ڈونرز (facebook.com /findblooddonors) وزٹ کریں۔ پھر فیس بک خودکار طور پر قریب موجود خون عطیہ کرنے والوں کو نوٹیفکیشن بھیج دے گی، خون کا عطیہ دینے والے بھی درخواست کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو جواب دے سکتے ہیں، یا پھر ضرورت مند سے براہ راست بذریعہ فون کال رابطہ کر سکیں گے، جب تک خون عطیہ دینے والا/والی ضرورت مند کو پبلک پوسٹ میں جواب نہیں دیتا، وہ عطیہ کنندہ کے بارے میں کسی بھی معلومات سے آگاہ نہیں ہو سکے گا۔
↧