نقیب محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا مگر گھر پر دو پولیس اہل کار کے سوا کوئی موجود نہیں تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راؤ انوار کے گھرمیں موجود 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست پولیس اہلکاروں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے بلانے کے باوجود گزشتہ روز پیش نہیں ہوئے تھے، کمیٹی نے اُنہیں آج دوپہر ایک بجے طلب کر رکھا ہے۔ اس سے قبل کمیٹی کے سر براہ سلطان خواجہ کا کہنا تھا کہ راؤ انوار سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ان کا فون بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ مقابلے میں مارے گئے شہری نقیب اللہ کا تھانوں سے کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا۔