شہری آبادیوں پہ خوفناک بمباری سے جان بچاکر صوبہ ادلب میں واقع پناہ گزین کیمپ میں پناہ لینے والے معصوم بچوں، عورتوں اور مردوں کو بشارالاسد اور روسی درندوں نے اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔۔۔۔
اہل شام پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز جنگی جرائم پر پوری دنیا کو اور بالخصوص پاکستانی میڈیا کو سانپ سونگھا ہوا ہے۔۔۔ چھوٹی چھوٹی خبروں کو بریکنگ نیوز بناکر پیش کرنے والا یہ میڈیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے
اہل پاکستان سے پرزور التماس ہے کہ اہل شام کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام فرمائیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے روس، بشارالاسد اور ایرانی درندگی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔۔۔۔۔